ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر میں محسوس کئے گئے زلزلے کے شدید جھٹکے

مہاراشٹر میں محسوس کئے گئے زلزلے کے شدید جھٹکے

Mon, 05 Jun 2017 13:25:47    S.O. News Service

ممبئی،4؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر میں کوینا ڈیم کے احاطے سمیت کونکن کے کنارے، جنوبی اور مغربی مہاراشٹر میں زلزلے کا ہلکادھچکا محسوس کیاگیا۔زلزلے کی شدت 4.8ریکٹر اسکیل درج کی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے سے گھبراہٹ کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔غورطلب ہے کہ ہفتہ کی رات کوینا ڈیم احاطے میں زلزلہ آیا۔زلزلے کا جھٹکا لگنے کے بعد علاقے میں زوردار برسات بھی شروع ہوگئی ہے۔ہفتہ کی رات 11بج کر 44منٹ پر زلزلے کے جھٹکے نے کوینا ڈیم کے احاطے سمیت کونکن کے کنارے، جنوبی اور مغربی مہاراشٹر کو ہلا کر رکھ دیا۔زلزلے کا جھٹکا سانگلی سے مغرب کی طرف 84کلومیٹرتک اور رائے گڑھ سے جنوب کی طرف 133کلومیٹر تک محسوس کیاگیا۔زلزلے کا جھٹکا ستارا، سانگلی اور کولہاپور ضلع کے شہریوں کوبھی محسوس ہواہے۔زلزلے کے چلتے رہواسیو میں گھبراہٹ کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔ایسا دعویٰ انتظامیہ کی جانب سے کیاجا رہاہے کہ اس زلزلے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہواہے۔


Share: